عمران خان حسد اور صدمے میں جینے کی عادت ڈال لو، مریم نواز کا ردعمل 

Jun 22, 2022 | 19:13:PM
مریم نواز، ردعمل، عمران خان، تقریر، 24نیوز
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فاؤل پلے سے شہباز شریف کو آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی اپنی ہی چال الٹی پڑ گئی، یہ نیند میں بھی نیوٹرل کا راگ الاپیں گے۔

عمران خان کے بیان پر اپنے ردِ عمل میں مریم نواز نے کہا "بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو۔ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آؤٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔ اسی حسد اور صدمے میں اب اس کی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے انشاءاللّہ! عادت ڈال لو۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا "نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔ خرم دستگیر نے یہ کہہ دیا۔ امریکہ نے سازش کر دی۔ دھاندلی ہو گئی۔ قسم سے اس کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے ۔"

یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی، روپے کی قدر بحال

خیال رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، وہ تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا دیا جائے گا۔