اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی 

Jun 22, 2022 | 18:54:PM
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات، ملتوی
کیپشن: ووٹر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکمران اتحاد کی بلدیاتی الیکشن روکنے کی درخواستیں منظورکرلیں، عدالت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ 65 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرکے انتخابی شیڈول جاری کریں ، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اقدام اٹھایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے نئی حلقہ بندیاں ہونگی پھر بلدیاتی الیکشن کا شیڈول دیا جائے گا،60 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرکے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی