موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

Jun 22, 2022 | 10:59:AM
موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب کے مختلف علاقوں، خیبرپختونخوا میں بادل برسنے کی نوید سنا دی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کی توقع ہے، اس کے علاوہ راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں بار ش ہوگی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد،، نارووال، شیخوپورہ، اوکاڑہ میں بھی بارش ہوگی، قصور، ساہیوال ، وہاڑی ،لو دھراں،شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی  جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ابر رحمت کی پیشگوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کے حوالے اہم خبر آ گئی