پرویز الہٰی اور آصف زرداری کی ملاقات ۔۔فردوس عا شق اعوان کا ردعمل آگیا

Jun 22, 2021 | 23:03:PM
 پرویز الہٰی اور آصف زرداری کی ملاقات ۔۔فردوس عا شق اعوان کا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پرویز الہٰی اور آصف زرداری کی ملاقات سے متعلق اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پرویز الہٰی اور آصف زرداری کی ملاقات حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی بلاول ہائو س میں آصف علی زردا ری سے ملا قا ت

انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی اور میزبانی پنجاب کا کلچر ہے، آصف زرداری اور چوہدری برادران کے درمیان پرانے تعلقات ہیں۔
یا د رہے کہ تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی جماعت ق لیگ کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔جو ایک گھنٹہ سے زا ئد وقت تک جا ری رہی۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کی ایک اور نئی تصویر سامنے آٰگئی