دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کی ایک اور نئی تصویر سامنے آٰگئی

Jun 22, 2021 | 22:33:PM
 دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کی ایک اور نئی تصویر سامنے آٰگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (ما نیٹرنگ ڈیسک)یو این او سے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ المکتوم کے زندہ ہونے سے متعلق 'ٹھوس' ثبوت فراہم کرنے کے مطالبے کے بعد شہزادی لطیفہ کی ایک اور نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ بظاہر میڈرڈ کے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

غیر ملکی اخبا ر' کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو, جس میں شیخہ لطیفہ نے کہا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ انہیں قتل کردیا جائے گا، اس بیا ن کے بعد فروری میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے دبئی کے حکمران سے انہیں بیٹی کے زندہ ہونے کے ثبوت فراہم کرنے کے لیے کہا تھا۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک خاتون سے منسوب اکاؤنٹ سے شیخہ لطیفہ کی تصویر شیئر کی گئی تھی جنہیں برطانوی میڈیا نے، رائل نیوی کی سابق رکن سائیونڈ ٹیلر کے نام سے شناخت کیا تھا۔اس پوسٹ میں ماسک پہنے ایک ساتھ کھڑی خواتین کو ایئرپورٹ کے بیرونی حصے میں دیکھا گیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sioned (@shinnybryn)

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہوا تھا کہ 'لطیفہ کے ساتھ یورپ میں چھٹیاں، ہم بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں'۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ پر ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا یہ میڈرڈ کا باراجس ایئرپورٹ ہے؟ جس پر کمنٹ کا جواب دیا گیا کہ 'بالکل صحیح پہچانا'۔اخبا ر کے مطابق دبئی حکام سے جب اس حوالے سے تبصرے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

گزشتہ ماہ اسی اکاؤنٹ سے شیخہ لطیفہ کی 2 تصاویر شیئر کی گئیں تھیں، ایک میں وہ ریسٹورنٹ جبکہ دوسری تصویر میں وہ دبئی شاپنگ مال میں موجود تھیں۔بی بی سی کے مطابق شہزادی لطیفہ کے دوستوں نے کہا کہ انہوں نے مال والی تصاویر میں دیکھی جانے والی دونوں خواتین کو پہچان لیا ہے اور شہزادی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

لندن میں واقع گروپ جس نے شہزادی کی آزادی کی مہم چلائی تھی، نے کہا ہے کہ تصاویر جاری کیے جانا حوصلہ افزا ہے۔فری لطیفہ مہم کے شریک بانی ڈیوڈ ہائی نے کہا کہ 'ہمیں لطیفہ کے پاسپورٹ کے بظاہر پاسپورٹ رکھنے، سفر کرنے اور بڑھتی ہوئی آزادی سے لطف اندوز ہونے پر خوشی ہوئی ہے، یہ بہت مثبت اقدامات ہیں جو آگے بڑھیں گے'۔

یا د رہے کہ شیخہ لطیفہ نے 2 مرتبہ دبئی سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی اور وہ دونوں مرتبہ ہی ناکام ہوئیں انہیں 2002 اور 2018 میں پکڑ کر دبئی واپس لایا گیا تھا۔انہیں پہلی مرتبہ فرار ہونے کی کوشش سے قبل اپنے والد کی ہدایات پر 3 سال تک کے لیے قید کیا گیا تھا، مارچ 2018 میں ان کی دوسری قید عالمی شہ سرخیوں کا حصہ بنی تھی۔

20 اپریل کو جاری کیے گئے بیان میں اقوام متحدہ نے 'کسی تاخیر کے بغیر' یو اے ای کی حکومت سے شیخہ لطیفہ سے متعلق 'واضح اور ٹھوس معلومات' دوبارہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی بلاول ہائو س میں آصف علی زردا ری سے ملا قا ت