سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی بلاول ہائو س میں آصف علی زردا ری سے ملا قا ت

Jun 22, 2021 | 19:44:PM
سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی بلاول ہائو س میں آصف علی زردا ری سے ملا قا ت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے لاہور کے بلاول ہاوس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی بلاول ہاوس لاہور پہنچے توسابق صدر آصف علی زرداری نے ان کا خود استقبال کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔اس ملاقات میں آصف زرداری نے پرویز الٰہی سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
آصف زرداری نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت کے متعلق بلاول نے مجھے بتایا تھا ،جس پر پرویز الٰہی نے جوا ب دیا کہ چوہدری شجاعت حسین اب پہلے سے بہتر ہیں۔
 ملاقات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی اورآصف زرداری کی ملاقات حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی نہیں، مہمان نوازی اور میزبانی پنجاب کا کلچر ہے، آصف زرداری اور چوہدری برادران کے درمیان پرانے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یونس خان اور پی سی بی میں اختلافات کی اندرونی کہانی