پی سی بی نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کےلئے مقررہ ڈیڈ لائن 5 جولائی تک بڑھا دی

Jun 22, 2021 | 19:26:PM
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کےلئے مقررہ ڈیڈ لائن 5 جولائی تک بڑھا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر کےکرکٹ کلبز کی جانب سے متعدد درخواستوں کے بعد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کو 5 جولائی تک بڑھادیا ہے،اب تک ملک بھر سے 85 فیصد کرکٹ کلبز نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

یکم مئی سے 21 جون تک مقررہ ونڈو میں اب تک 90 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اس سلسلے میں سب سے زیادہ، 91 فیصد، ڈیٹا سدرن پنجاب کے صدور نے جمع کروایا ہے۔ خیبرپختونخوا کے 89 فیصد کرکٹ کلبز نےاپنا ڈیٹا جمع کروادیا ہے۔ سینٹرل پنجاب سے 87 فیصد، بلوچستان سے 86 فیصد، سندھ سے 82 فیصد اور ناردرن سے 78 فیصد ڈیٹا جمع کروایا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یونس خان اور پی سی بی میں اختلافات کی اندرونی کہانی