شعیب اختر موٹروے پولیس کے سفیر بن گئے

Jun 22, 2021 | 18:12:PM
شعیب اختر موٹروے پولیس کے سفیر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)شعیب اختر موٹروے پولیس کے سفیر بن گئے۔شعیب اختر نے انسٹاگرام پر موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کلیم امام اور ان کی ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی۔
تفصیلات کے مطابق شیئر کی گئی تصویر میں شعیب اختر کو کلیم امام سے شیلڈ وصول کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ لکھا کہ ’عوام کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ذریعے اپنا کردار اداکروں گا۔
شعیب اختر نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کیا کہ بطور سفیر پاکستان موٹروے پولیس سے منسلک ہونے پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائزہ خان کا نیا کردار سوشل میڈیا پر وائرل