ترک اداکار سے فراڈ :کاشف ضمیر کی ضمانت منظور

Jun 22, 2021 | 10:33:AM
ترک اداکار سے فراڈ :کاشف ضمیر کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترک ڈرامہ ارتغل غازی کے ہیرو ترک اداکار سے فراڈ کا معاملہ، ملزم کاشف ضمیر کی نو سربازی کے ایک مقدمہ میں ضمانت منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون نوشابہ یوسف نے درخواست پر سماعت کی ملزم کی جناب سے ملک ساجد وٹو ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

واضح رہے ملزم کیخلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج ہوا، ملزم کاشف ضمیر نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا، اس کے قبضہ سے نیلی بتی والی گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا ،پراسیکیوٹر ملزم کیخلاف دوسرا مقدمہ ریس کورس تھانہ میں درج ہوا، ریس کورس تھانہ مین درج نو کروڑ کیس میں ترک ادکار مدعی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    شہباز شریف کی پیشی:شہباز حیدر نے لیموں پانی کی سبیل لگا دی