شہباز شریف کی پیشی:شہباز حیدر نے لیموں پانی کی سبیل لگا دی

Jun 22, 2021 | 10:01:AM
شہباز شریف کی پیشی:شہباز حیدر نے لیموں پانی کی سبیل لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شہباز شریف کی ایف آئی اے پیشی ،لیموں پانی کی سبیل لگا دی

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی ایف آئی اے میں پیشی  کے موقع پر  لیگی کارکن شہباز حیدر نے ریگل چوک پر لیموں پانی کی سبیل لگا دی،تاکہ  شدید گرمی میں آنے والے لیگی کارکنان کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی جائے گی۔

خیال رہےمنی لانڈرنگ اور شوگر سکینڈل میں شہباز شریف کی پیشی پر ایف آئی اے نے آج طلب کر رکھا ہے پولیس کی جانب سے بھاری نفری ایف آئی اے کے اردگرد تعینات کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اینٹی رائٹ اور ہیڈ کوارٹر سے نفری سے ٹیمپل روڈ پر تعینات کیا گیا۔ ایف آئی اے کی پیشی پر کارکنوں کو بھی ایف آئی اے آفس کے باہر اکٹھا ہونے کی کال مسلم لیگ ن نے دے رکھی ہے، ایف آئی اے کی سیکورٹی پر لاہور پولیس کی بارہ ریزرویں تعینات ہیں۔ن لیگیوں نے ایف آئی اے آفس کے باہر کیمپ لگا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:    بوگیوں کی شدید قلت، ٹرینیں تاخیر کا شکار