آج رات 12 بجے سے تمام پیٹرول پمپس بند

Jul 22, 2026 | 12:04:PM
 آج رات 12 بجے سے تمام پیٹرول پمپس بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرولیم ڈیلرز کے اجلاس میں ملک گیر ہڑتال میں شامل ہونے کا اہم فیصلہ کر لیا گیا، اجلاس میں شریک ڈیلرز کی اکثریت نے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے اس میں بھرپور شرکت پر زور دیا۔

اجلاس کے فیصلے کے مطابق آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کیے جائیں گے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی فروخت معطل رہے گی۔

قبل ازیں  آل پاکستان پٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے ایسوسی ایشن اور وزیر پیٹرولیم کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں۔

مارجنز میں اضافے اور روزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نفاذ سے متعلق مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور مذاکرات ناکام رہے، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں موجود پٹرول پمپس مالکان کو ہڑتال میں مکمل شرکت کرنے اور مطالبات کی منظوری تک ملک گیر ہڑتال جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کے جائز مطالبات پر مثبت اور قابلِ قبول فیصلہ کیا جائے، بصورت دیگر ملک گیر ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر دیہی خواتین میں مفت مویشیوں کی فراہمی کا آغاز

دوسری جانب ہڑتال کے معاملے پر آل پاکستان پٹرول پمپس مالکان اور کراچی پٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر پیٹرولیم نے پمپ مالکان ایسوسی ایشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دےدی۔ 

 روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل  کے معاملے پر وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ جنگ کی وجہ سے انٹرنیشنل تیل کی مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلیاں ہو رہی ہیں،حکومت جنگ بندی اور تیل کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے ،حکومت آج بھی 7 دنوں کی اوسط کے مطابق قیمت لے کر چل رہے ہیں ،یہ روزانہ 5 ڈالر اضافہ نہیں ہو گا بلکہ معمولی کمی یا اضافہ ہو گا ۔