پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی ،نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی ۔
خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں14افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ،پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران شدید بارشوں کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ،بارشوں اور سیلاب سے 6 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 22 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پنجاب میں آندھی اور بارشوں سے 24 گھنٹوں میں 8 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے،گوجرانوالہ میں بارش سے مختلف حادثات میں 3 افراد جان سے گئے ،14 زخمی ہوئے۔
پاکپتن میں بارش سے مکان کی کچی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوئے، ساہیوال اور ہڑپہ میں چھتیں گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئیں،لاہور میں بند روڈ گلشن راوی کے قریب چھت گرنےسے 4 افرادزخمی ہوئے، بہاولنگر، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین میں بھی چھتیں گرنے سے 12افرا زخمی ہوئے۔
ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق پنجاب میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے۔
ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ میں بارش سے مختلف حادثات میں 3 افراد جان سے گئے جبکہ14 زخمی ہوئے ہیں،پاکپتن میں بارش سے مکان کی کچی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ساہیوال اور ہڑپہ میں چھتیں گرنے سے خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے,لاہور میں بند روڈ گلشن راوی کے قریب چھت گرنےسے 4 افرادزخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیوکے مطابق گوجرانوالہ کامونکی، انڈر پاس میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا،منڈی بہاؤالدین میں بارش کے باعث مختلف دیہاتوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے ،اسی طرح بہاولنگرمیں خان بابا روڈ الجنت چوک کے قریب شیڈ گرنے سے 1 شخص زخمی ہوگیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق سیالکوٹ میں بارش کے باعث ٹی آر کی چھت گرنے سے 3افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:آج بھی بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
مری و کہوٹہ میں جزوی لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔