فرانسیسی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کر دیں ، نوٹیفکیشن جاری

Jul 22, 2026 | 08:09:AM
 فرانسیسی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کر دیں ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث فرانسیسی ایئر لائن نے مشرق وسطیٰ میں پروازوں کی منسوخی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ریاض کیلئے پروازیں 24 جولائی تک معطل رہیں گی۔

اسی طرح دبئی کیلئے پروازوں کی معطلی 27 جولائی تک برقرار رہے گی جبکہ بیروت کیلئے پروازوں کی معطلی میں 2 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ پر ساڑھے37 ارب ڈالرز خرچ ہوچکے، مزید 87 ارب ڈالرز درکا ہے:امریکی وزیر جنگ