مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ قبائلی جرگے کے نمائندہ وفد کی ملاقات
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ قبائلی جرگے کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، وفد نے مولانا فضل الرحمان کو فاٹا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران فاٹا کے بارے میں حکومتی کمیٹی کے معاملات پر پر غور و خوض کیا گیا، وفد کی حکومتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔
وفد نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اپیل کی جس کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے تشکیل کمیٹی کی سربراہی مولانا فضل الرحمان سے قبول کرنے کی درخواست کی گئی, مولانا فضل الرحمان نے وفد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرا دی، جلد وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظات پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی آسٹروی چانسلر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات