اورنج،میٹرو،الیکٹرک بس کے بعد اب لاہور میں 3 ڈبوں والی الیکٹرک ٹرام کی انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میٹرو بس، اورنج لائن میٹرو ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد اب لاہور میں الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی۔3 ڈبوں پر مشتمل اس ٹرام میں بیک وقت 250 مسافر بیٹھ سکیں گے۔
اسسے قبل صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ٹرام چلا کرتی تھی، آج کراچی میں ٹرانسپورت کی سہولیات دستیاب نہیں جبکہ لاہور میں ترجمان اورنج ٹرین سروس نے الیکٹرک ٹرام چلانے کا اعلان کردیا ہے اور چین سے ٹرام لاہور منگوا لی گئی ہے۔3 ڈبوں پر مشتمل اس ٹرام میں بیک وقت 250 مسافر بیٹھ سکیں گے۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک چلنے والی اس ٹرام میں فی الحال شہریوں کو مفت سفری سہولت دینےکی تجویز ہے، تجربہ کامیاب رہا تو کرایوں کا تعین بعد میں کیا جائےگا۔ترجمان اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کہنا ہے کہ چین سے منگوائی گئی یہ ٹرام علی ٹاؤن ڈپو میں اسمبل کی جا رہی ہے جو صرف 10 منٹ کی چارجنگ سے 25 سے27 کلومیٹر تک چلنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت،دیامر سیلاب کی زد میں،جگہ جگہ تباہی، تھک میں5 افراد جاں بحق