رواں مالی سال میں سٹیٹ بینک 8 بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے لیے مانیٹری پالیسی کے اعلانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال میں سٹیٹ بینک 8 بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق مالی سال 2025.26 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 30 جولائی کو ہوگا،دوسری مانیٹری پالیسی 15 ستمبر کو پیش ہوگی،تیسری 27 اکتوبر اور چوتھی 15 دسمبر کو آئے گی جبکہ پانچویں پالیسی 26 جنوری 2026 اور چھٹی پالیسی 9 مارچ کو پیش ہوگی۔
ساتویں پالیسی کا اعلان 27 اپریل 2026 اور مالی سال کی آخری پالیسی کا اعلان 15 جون کو ہوگا۔
پالیسیوں کے ذریعے شرح سود کا تعین ہوگا
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں امن و تنازعات کے حل پر اہم مباحثہ،پاکستان کی زیر صدارت قرارداد منظور