’14ارب، 14کروڑ ڈالرز کی غیرملکی فنڈنگ ملی‘بیرونی فنڈنگ کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم ) وزارت اقتصادی امو نے مالی سال 2024۔25 کیلئے بیرونی فنڈنگ کی رپورٹ کردی جس کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کو 14ارب14کروڑڈالرزکی غیرملکی فنڈنگ ملی۔
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 12 ارب 14کروڑڈالرزکی غیرملکی فنڈنگ ملی تاہم آئی ایم ایف کے2اقساط کے2ارب ڈالرزسے زائد ملاکر فنانسنگ 14ارب14 کروڑ ڈالرزبنتی ہے،وفاقی حکومت نےگزشتہ مالی سال 19 ارب39کروڑڈالرزکی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ لگایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال2023۔24کےدوران بیرونی فنڈنگ کاحجم 9 ارب81 کروڑڈالرزتھا ،جون2025میں5ارب25کروڑ ڈالرز کی غیرملکی فنانسنگ حاصل ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال11ارب92کروڑ ڈالرزکاغیرملکی قرضہ لیا گیا،گزشتہ مالی سال میں 22 کروڑ ڈالرزکی گرانٹس موصول ہوئیں۔
وزارت اقتصادی امورنےرپورٹ میں سعودی عرب،یو اے ای،چین کےرول اوورکوحصہ نہیں بنایا،گزشتہ مالی سال کی فنڈنگ میں سعودی عرب کے5ارب ڈالرزکا ڈیپازٹ شامل نہیں،فنڈنگ میں چین سے4ارب ڈالرزکاسیف ڈیپازٹ بھی شامل نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال سعودی عرب اور چین سے9ارب ڈالرزڈپازٹ کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی ایف 35 اسٹیلتھ طیارہ 37 دن بعد بھارت سے واپس روانہ: بھارتی میڈیا