فیس لفٹ ایسا جدید رجحان جو آپ کی عمر 20 سے 30 سال تک کم دکھا سکتا ہے: پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد

Jul 22, 2025 | 16:08:PM
فیس لفٹ ایسا جدید رجحان جو آپ کی عمر 20 سے 30 سال تک کم دکھا سکتا ہے: پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور ( ویب ڈیسک)فیس لفٹ (Face Lift) اب صرف ایک جمالیاتی علاج نہیں بلکہ ایک ایسا جدید رجحان ہے جو آپ کی عمر 20 سے 30 سال تک کم دکھا سکتا ہے۔ اس کی بہترین مثال ہالی ووڈ کی معروف شخصیت Kriss Jenner ہیں، جنہوں نے 69 سال کی عمر میں فیس لفٹ کروا کے خود کو 39 سال کا ظاہر کیا۔ مار ننگ  شو ود فضا میں   ماہر  پلاسٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد نے بتا یا کہ اس وقت سب سے زیادہ مقبول تکنیک Deep Plane Lift ہے، جو چہرے پر بغیر کسی نمایاں نشان یا داغ کے بہترین نتائج دیتی ہے۔

ڈاکٹر فرید احمد کے مطابق  فیس لفٹ کے فائدے بے شمار ہیں، لیکن ایک ماہر اور تجربہ کار Cosmetic Surgeon کا انتخاب انتہائی ضروری ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بہترین پلاسٹک سرجن کو پہچاننے کے لیے اس کا تجربہ، مہارت اور مریضوں کے ریویوز کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

   یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیس،اپوزیشن لیڈر  کو 10 سال قید کی سزا

آج کل شوبز اور ماڈلنگ سے وابستہ خواتین جیسا کہ عرفی جاوید میں فیس لفٹنگ، لِپ فلرز اور بوٹاکس کا رجحان غیر معمولی طور پر بڑھ رہا ہے۔ آنکھوں اور ماتھے کی جھریاں بوٹاکس سے مکمل طور پر ختم کی جا سکتی ہیں، جب کہ نیَک لفٹ کے ذریعے گردن کی ڈھیلی جلد بغیر کسی داغ کے بہتر کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح سمائل لائنز کو ہٹانے کے لیے جدید سرجیکل آپشنز جیسے فلرز اور مائیکرو لفٹ بہترین نتائج دیتے ہیں۔
فیس لفٹ کے بعد کچھ معمولی سائیڈ ایفیکٹس جیسے عارضی سوجن (Swelling) اور نیل (Bruising) دیکھنے میں آ سکتے ہیں، لیکن جدید مشینری کے استعمال سے اب یہ علامات کم سے کم ہو گئی ہیں، اور مکمل ریکوری کا وقت تقریباً ایک ہفتہ ہوتا ہے۔