9 مئی کیس: پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا  

Jul 22, 2025 | 15:48:PM
9 مئی کیس: پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز ) پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔  

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکےجج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمےکی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکلا اور سرکاری وکیل نے حتمی دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے  نو مئی کو شیئر  پاؤ  پل پر اشتعال انگیزتقریروں اور جلاو گھیراؤ کیس کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔ 

بعد ازاں عدالت نے  انسداد دہشتگردی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے  اپوزیشن لیڈر  ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ارکان قومی اسمبلی احمد چٹھہ اور رانا بلال سمیت دیگر ملزموں کو بھی 10،10سال کی سزا سنائی گئی

 عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کل صبح 10 بجے مزید دلائل دیں گےجس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:200 یونٹس کا استعمال،بجلی صارفین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

 عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا، ملزمان کے خلاف 61 سرکاری گواہوں نےبیانات رکارڈ کرائے۔

فیصلے کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا، عدالت نے احمد خان بچھر سمیت کیس کے 32ملزمان کوحاضری سے استثنا دے رکھا تھا۔