پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں اضافہ کر دیا

Jul 22, 2025 | 12:33:PM
پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں اضافہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کردیا گیاہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، ملک کی بڑی یونیورسٹی کی فیسیں مجموعی طور پر 28 فیصد تک بڑھا دی گئیں۔

ایل ایل ایم کی فیس میں 7825 روپے کا اضافہ کردیا گیا، ایل ایل ایم کی فیس میں گزشتہ برس سے 59 فیصد اضافہ کیا گیا۔

بی ایس سی، بی کام،  بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

مزیدپڑھیں:صحتمند دماغ ہی مثبت سوچ و تعمیری فیصلوں کی بنیاد رکھتے ہیں: مریم نواز

ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کردی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کردیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھادی گئی۔  

انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔