عمران خان نے احتجاج کی کال دے دی

Jul 22, 2022 | 23:14:PM
عمران خان نے احتجاج کی کال دیدی
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئر مین تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل پر احتجاج کی کال دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ عوام احتجاج کریں،قانون ہاتھ میں نہ لیں،پرامن رہیں،پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں،کیا لوگ اس فیصلے کو مان جائیں گے؟انہوں نے مزید کہا کہ چودھری شجاعت کا خط موثر نہیں،فیصلہ پارلیمانی لیڈر کا ہوتا ہے،عدالتی فیصلے میں پارٹی سربراہ کا نام نہیں لکھا ہوا ہے،میں نے جو خط لکھا اسے رد کردیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں لکھا ہے کہ پارٹی کا پارلیمانی سربراہ فیصلہ کرتا ہے کدھر ووٹ کرنا ہے، میں نے جو خط لکھا وہ رد ہوگیا تھا پھر پارلیمانی لیڈر نے خط لکھا تھا۔عمران خان نے کہا کہ جو ہوا اس سے معاشی بحران مزید بڑھے گا، عوام احتجاج کریں لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں اور پرامن رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نوازشریف کا اہم بیان