9 لاکھ 94 ہزار نوکریاں!وزیراعلیٰ نےاہم بیان جاری کردیا

Jan 22, 2026 | 22:25:PM
9 لاکھ 94 ہزار نوکریاں!وزیراعلیٰ نےاہم بیان جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں 9 لاکھ 94 ہزار 36 نوکریاں پیدا کی جا چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الحمدللہ 9 لاکھ 94 ہزار 36 روزگار کے مواقع پیدا کیے جا چکے ہیں، فروری 2024 سے اب تک صوبے بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 3 لاکھ 15 ہزار 536 نوکریاں اصلاحات اور سروسز میں توسیع سے پیدا کی گئیں، ہیلتھ کلینکس، اسکولز اور ستھرا پنجاب سمیت دیگر منصوبوں سے نوکریاں دی گئیں۔

 انہوں نے بتایا کہ 2 لاکھ 3 ہزار روزگار کے مواقع ایس ایم ای فنانسنگ سے فراہم کیے گئے، 4 لاکھ 75 ہزار 500 نوکریاں اپنی چھت اپنا گھر اور تعمیراتی منصوبوں سے وابستہ ہیں، غربت کے خاتمے، معاشی ترقی اور روزگار فراہمی کے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  صوابی میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا