سردار دوست محمد خان کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی

Jan 22, 2026 | 19:56:PM
سردار دوست محمد خان کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ نے سردار دوست محمد خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق درخواست گزار اپنے الزامات کے حق میں کوئی مستند اور قابلِ قبول شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے پولنگ سٹاف اور ریٹرننگ افسر (آر او) کے خلاف لگائے گئے الزامات محض دعوؤں تک محدود تھے، جن کی تائید میں نہ تو کوئی دستاویزی ثبوت فراہم کیا گیا اور نہ ہی کوئی ایسا شواہد پیش کیے گئے جو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کو ثابت کر سکیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھانے کے لیے ٹھوس شواہد ناگزیر ہوتے ہیں اور محض الزامات کی بنیاد پر انتخابی نتائج یا عمل کو مشکوک قرار نہیں دیا جا سکتا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کمیشن قانون اور آئین کے مطابق آزادانہ اورغیرجانبدارانہ فیصلے کرنے کا پابند ہے، اور اسی اصول کے تحت درخواست کو مسترد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بیگم سے طلاق کے بعدبھارتی کرکٹر  گرل فرینڈ  کا بھی نہ رہا،اچانک بریک اپ پر بڑے صدمے سے دوچار