امریکی صدر، وزیراعظم شہبازشریف سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں نے بورڈ آف پیس پردستخط کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر، وزیراعظم شہبازشریف سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں نے بورڈ آف پیس پردستخط کردیئے۔
ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس کےمسودے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں بہت سے ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں،غزہ امن بورڈ میں شریک ممالک کے شکر گزار ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں،میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا میں نے 10ملین جانیں بچائیں،ہم نے ناممکن اور بڑے کام کیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگیں رکوانےکے بعد بہت سے ممالک کے سربراہان میرے دوست بن گئے، حماس غیر مسلح نہیں ہوگی تو اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ کرکے جوہری تنصیبات کو ختم کیا،ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، ہم بھی بات کریں گے۔

امریکی صدرٹرمپ کا غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف سے اظہار تشکر، ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف سے خصوصی گفتگو بھی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا دستخط کرنے سے قبل امریکی صدر ٹرمپ سے مصافحہ کیا۔