لاہور ، چوری کی انوکھی واردات، پولیس بھی حیران

Jan 22, 2026 | 10:18:AM
لاہور ، چوری کی انوکھی واردات، پولیس بھی حیران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں چوری کی ایک ایسی واردات سامنے آئی ہے جس نے پولیس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی حیران کر دیا۔

 نامعلوم چور کسی قیمتی زیورات یا نقدی کے بجائے گھر سے مہنگے جوتوں کا مکمل ذخیرہ سمیٹ کر رفوچکر ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چور نے مردانہ، زنانہ، بچوں اور ملازمین کے جوتوں سمیت مجموعی طور پر 1 لاکھ 43 ہزار روپے مالیت کے فٹ ویئر پر ہاتھ صاف کیا۔

مزید پڑھیں:ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے 68 ہزار روپے کے 2 مردانہ جوتوں کے جوڑے، 50 ہزار روپے کا لیڈیز جوتا، 20 ہزار روپے کے بچوں کے شوز اور 5 ہزار روپے کے ملازمین کے سلیپرز چرا لیے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور صرف ڈیڑھ منٹ میں جوتے سمیٹ کر موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے، جسے جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔