حکومت نے صرف 9 ماہ میں مستحکم معیشت کا دیوالیہ کر دیا ، سابق سپیکر اسد قیصر 

Jan 22, 2023 | 18:24:PM
 حکومت نے صرف 9 ماہ میں مستحکم معیشت کا دیوالیہ کر دیا ، سابق سپیکر اسد قیصر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہےکہ حکومت نے صرف 9 ماہ میں مستحکم معیشت کا دیوالیہ کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق صوابی  میں شمولیتی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے   پی ٹی آئی رہنما اور  سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت 17 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر گئی تھی ، اس وقت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 4 ارب ڈالرز ہیں ، ہمارے دور میں کورونا کے باوجود صنعتی زرنز کو مراعات دی گئیں ، آج فیصل آباد سمیت ملک بھر میں صنعتی زونز بند ہو رہے ہیں ۔ 

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آج کل مہنگائی کے خلاف خاموش ہیں ، اسلام کو اقتدار اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف ہیں ، کارکنان خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاری کریں ، ملکی معیشت کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے صاف شفاف انتخابات ناگزیر ہیں ۔