اقتصادی تعاون تنظیم کا اہم اجلاس،بلاول بھٹو کل ازبکستان جائیں گے

Jan 22, 2023 | 17:47:PM
اقتصادی تعاون تنظیم کا اہم اجلاس،بلاول بھٹو کل ازبکستان جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اقتصادی تعاون تنظیم کے  26ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو کل  ازبکستان جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم  کے وزرائے خارجہ کا 26واں اجلاس تاشقند میں ہونے جا رہا ہے، جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو کع ازبکستان پہنچیں گے ، اجلاس کی صدارت سیکریٹر ی جنرل ای سی او خسرو نظیری کریں گے ، اجلاس میں ای سی او کے سالانہ ورک پلان کی منظوری دی جائے گی ، اجلاس 23 اور 24 جنوری کو تاشقند میں ہوگا۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ و قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ، وزیر خارجہ افغانستان کے متعلق عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے ، 
افغانستان پر تاشقند سمٹ میں پاکستان، ایران اور بھار ت سمیت 20 سے زائد ممالک شرکت کرینگے۔