کوہاٹ: بارودی مواد کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

Jan 22, 2022 | 22:41:PM
کوہاٹ، گلوتنگی، بارودی مواد، دھماکے، 4افراد جاں بحق
کیپشن: بارودی مواد دھماکا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوہاٹ کی قبائلی سب ڈویژن جواکی کے علاقے گلو تنگی میں بارودی مواد کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، دھماکے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ جموں اور پستہ ونہ کی حدود میں واقعہ گلو تنگی میں جھونپڑی کے اندر پیش آیا ،ابتدائی طور پر دھماکہ مارٹر گولہ پھٹنے سے رونما ہوا ،واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ