ایوارڈز تقریب۔۔۔ احسن خان، میرا جی اور امر خان کی ریہرسل کی ویڈیو وائرل 

Jan 22, 2022 | 20:53:PM
احسن خان، میرا جی، امر خان، ریہرسل، ویڈیو، وائرل
کیپشن: احسن خان، میرا جی، امر خان، ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکاراحسن خان، میرا جی اور امر خان کی آئی پی پی اے ایوارڈز تقریب میں پرفارمنس کی تیاریوں کیلئے ریہرسل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں اداکار احسن خان، میرا جی اور امر خان کرسیوں پر بیٹھے ہیں ، اداکارہ میراجی احسن خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہتی ہیں آپ نے مجھے ری پلیس کر دیاہے،اس پر احسن خان کہتے ہیں ری پلیس کس نے کیا ہے ؟اس پر میرا جی کہتی ہیں کہ نہیں کٹ کر دیا ہے۔اس پر احسن خان کہتے ہیں کہاں سے ۔
میرا جی کہتی ہیں کہ میں جس گانے پر پرفارم کر رہی تھی ، احسن خان کہتے ہیں کہ کس گانے میں،میں نے کیا ہے ،میرا جی کہتی ہیں کہ کس نے کیا ہے۔احسن خان میرا کو کہتے ہیں کہ کر تو رہی ہو۔
احسن خان پھر دوسری اداکارہ سے پوچھتے ہیں امر ایسا کچھ ہوا ہے ،جس پر امر خان کہتی ہیں کہ میرا جی گریٹ۔۔۔جو کچھ بھی میرا جی کہتی ہیں ٹھیک کہتی ہیں ۔اس پر احسن خان کہتے ہیں کہ بالکل ٹھیک ۔۔میرا جی جو کہتی ہیں بالکل ٹھیک کہتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ