این آر او کیسے دیا گیا ،سب کی تحقیقات ہونگی ،شیری مزاری

Jan 22, 2021 | 19:55:PM
 این آر او کیسے دیا گیا ،سب کی تحقیقات ہونگی ،شیری مزاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچاتی رہے این آر او دینے کیلئے قومی دولت ضائع کرنے کی تحقیقات ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ پر بننے والی وزرا کی کمیٹی ممبر شیریں مزاری نے24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر ن لیگ نے تو شور مچانا ہی ہے۔ اپوزیشن چیخیں مارتی رہے حکومت نے براڈشیٹ کے معاملے میں لوٹا گیا پیسے کی تحقیقات ہر صورت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹا گیا اور این آر او دینے کیلئے پیسہ ضائع کیا گیا۔ کمپنی اور وکلا کو پیسہ دیا گیا ،پاکستان کا پیسہ برباد کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے الزامات کا نہ سر ہے نہ پاوں ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے جلد کمیٹی کا نوٹیفیکیشن ہو جائے گا ۔چور شور نہیں مچائیں گے تو اور کیا کریں گے۔