سلمان خان کی شیرا کےساتھ  سردار کے روپ میں فوٹو شیئر 

Jan 22, 2021 | 08:36:AM
سلمان خان کی شیرا کےساتھ  سردار کے روپ میں فوٹو شیئر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ سردار کے روپ میں فوٹو شیئر کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سلمان خان سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاور اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ان کے مداح انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔اب ایک بار پھر سلمان نے اپنی ایک تصویر   انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کی ہے۔

سلمان کی یہ تصویر ان کے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ ہے۔دونوں پگڑی پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور سلمان نے شیرا کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔فوٹو میں سلمان کی داڑھی بڑھی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔سلمان نےاس کے عنوان میں صرف ’لائلیٹی‘ لکھا ہے۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سلمان کے لئے شیرا کتنے زیادہ وفادار ہیں۔

سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’انتم‘ میں ایک سردار کےلک میں نظر آنے والے ہیں۔فلم کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز ہوا تھا۔فلم کے مرکزی کردار میں سلمان کے بہنوئی آیوش شرما ہیں۔