معروف اداکارہ حرا مانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Jan 22, 2021 | 00:45:AM
 معروف اداکارہ حرا مانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منفرد انداز اور شوخ و چنچل مزاج رکھنے والی حرا مانی نے اب کئی کامیابیوں کے ساتھ ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انسٹا گرام پر وہ 50 لاکھ فالوورز ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔”یقین کا صفر“، ”دل موم کا دیا“، ”آنگن“، ”دو بول“ اور ”میرے پاس تم ہو“ جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا مانی نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔
حرامانی کا کہنا ہے کہ تمام لوگوں مشکور ہوں جنہوں نے میرا گیت، میرا چہرا اور میری حقیقی شخصیت کو پسند کیا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں 50 لاکھ فالوورز کی فہرست میں ماہرہ خان، سجل علی اور ایمن خان شامل تھیں جن کے اب انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد مزید تجاوز کرگئی ہے۔