ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

Feb 22, 2026 | 18:26:PM
ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔

 دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور زندگی لے گیا۔ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے رکشے میں حادثے کا شکار ہوا،ریسکیو حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ہے۔ دیپالپور میں حادثہ حویلی لکھا میں پیش آیا۔

متاثرہ نوجوان چک باوہ کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کا نیا فیچر جو حیرت انگیز طور پر اب تک اس سروس میں موجود نہیں تھا