موٹر سائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ

Feb 22, 2026 | 09:35:AM
موٹر سائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہر اقتدار کی ضلعی انتظامیہ نے موٹر سائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فیصلے کے تحت شہری اپنی بائیک، ملکیتی کاغذات اور شناختی کارڈ کے ہمراہ چند منٹ میں ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔

 ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہر بھر میں قائم 13 مخصوص پوائنٹس پر موٹر سائیکلوں کیلئے ایم ٹیگ سروس فراہم کی جا رہی ہے، جہاں شہری صرف 5 منٹ میں ٹیگ لگوا سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہر میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنانا اور جرائم کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے۔ 

جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جلد از جلد اپنی بائیکس پر ایم ٹیگ لگوائیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن،100 سے زائد حوالات منتقل