شمال مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان کا خطرہ ، الرٹ جاری

Feb 22, 2026 | 08:50:AM
شمال مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان کا خطرہ ، الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے خطرے کے پیش نظر حکام نے الرٹ جاری کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان اتوار کو مشرقی ساحل کے قریب خطرناک نوعیت کے بم سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اس طوفان سے نیویارک سٹی، بوسٹن، فلاڈیلفیا اور دیگر بڑے شہروں کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جہاں ایک فٹ یا اس سے زائد برف باری ہوسکتی ہے۔

 یہ  بھی پڑھیں: نواز شریف کےدیرینہ ساتھی ،ن لیگ کے اہم رہنما کی اہلیہ انتقال کر گئیں

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2017 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ نیویارک سٹی کے لیے باقاعدہ برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جو اس طوفان کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔

ماہرین نے برفانی طوفان کی وارننگ ڈیلاویئر، مشرقی میری لینڈ، نیوجرسی، نیویارک سٹی اور جنوبی نیو انگلینڈ کے علاقوں تک جاری کردی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق فلاڈیلفیا سے نیویارک اور بوسٹن تک کے علاقوں میں شدید برف باری کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ تیز ہواؤں کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ سے تجاوز کرسکتی ہے، جس کے نتیجے میں درخت گرنے اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خطرہ ہے۔

نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن کے ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔