امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا

Feb 22, 2024 | 23:56:PM
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا
کیپشن: پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ایئر پورٹس پر الرٹ جاری کردیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ کا نام پروویشنل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا، ایف آئی اے اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ایئر پورٹس پر الرٹ جاری کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم تعریف عرف طیفی بٹ بیرون ملک فرار ہوچکا ہے جبکہ دوسرا نامزد ملزم عقیل عرف گوگی تاحال پاکستان میں موجود ہے، جس کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں چھاپا مار کارروائیاں کررہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم طیفی کو بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے کام جاری ہے جبکہ پولیس بالاج قتل کیس میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا بالاج قتل کردیا گیا تھا، واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔