پاکستان میں ایکس اور انٹرنیٹ کی بندش پر امریکا کا اظہارِ تشویش

Feb 22, 2024 | 23:20:PM
پاکستان میں ایکس اور انٹرنیٹ کی بندش پر امریکا کا اظہارِ تشویش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور انٹرنیٹ کی بندش پر امریکا نے اظہارِ تشویش کر دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان سے آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ، سوشل میڈیا یا پلیٹ فارمز پر پابندی پر تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! پولیس فائرنگ سے احتجاج کرنے والا ایک کسان ہلاک

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے سوشل میڈیا تک رسائی کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں، پاکستانی حکام سے بنیادی آزادیوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔