ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی مہم میں اضافہ تشویش ناک ہے :تھینک ٹینک

تمباکو نوشی میں کمی کیلئے مقامی یا غیر ملکی برانڈ ز کے سگریٹ پر یکساں ٹیکس عائد کی جائے : تھینک ٹینک

Apr 12, 2024 | 03:20:AM
ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی مہم میں اضافہ تشویش ناک ہے :تھینک ٹینک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)تھنک ٹینک نے حکومت کو ڈبلیو ایچ او کی ہدایات سےانحراف کرنے پرمجبور کرنے کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اپنے کاروبار پر بجٹ اور دیگر چیکوں کےحوالے سے طے کردہ ہدایات کی مخالفت کرنے کے لیے ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی مہم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو باقاعدہ سفارش کی ہے کہ پاکستان میں تیار ہونے والے تمام سگریٹوں پر یکساں ٹیکس عائد کیا جائے، چاہے وہ کسی بھی مقامی یا غیر ملکی برانڈ ز کے ہوں۔ 
آئی آئی یو آئی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حسن شہزاد نے کہا کہ حقیقت میں پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں کم ہیں، انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی میں کمی اور سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سگریٹ کمپنیوں کے نمائندے عوامی بحث پر حاوی ہیں اور حکومت کو ڈبلیو ایچ او کے پروٹوکول کے مطابق اس عمل کو روکنے کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومتوں کو سگریٹ کے کاروبار کے فروغ کے بارے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ 
انہوں نے تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والے گروپوں پر بھی زور دیا کہ وہ حقیقی تحقیق کریں کیونکہ وہ پالیسی سازوں کے سامنے جو اعداد و شمار پیش کر رہے ہیں وہ پرانا ہے، جسے دوبارہ دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح ڈیجیٹل میڈیا پر تمباکو کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے جو اس جدید دور میں ایک غیر معمولی بات ہے۔ 
ڈاکٹر شہزاد نے کہا کہ یہ وہ کمزوریاں ہیں جن سے ملٹی نیشنل کمپنیاں آسانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں معاشرے میں تمباکو نوشی بڑھانے کے لئے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہی ہیں لیکن وہ اپنے کاروبار کو آسان بنانے کے لئے حکومت پر اثر انداز ہونے کے لئے ایک صفحے پر آتی ہیں ، جو مجموعی طور پر صحت کے لئے خطرہ ہے۔
آئی ایم ایف نے ملک میں ٹیکس اصلاحات کے لئے اپنی سفارشات میں واحد تحقیق کا حوالہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سنگل ٹیئر ڈھانچہ اور اعلٰی ٹیکس: سگریٹ کی کھپت کو روکنے کی ترکیب