الیکشن کمیشن نے کراچی کورنگی این اے 233 کا فیصلہ محفوظ کر لیا

Feb 22, 2024 | 22:42:PM
الیکشن کمیشن نے کراچی کورنگی این اے 233 کا فیصلہ محفوظ کر لیا
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے کراچی کورنگی این اے 233 کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں کراچی کورنگی این اے 233 میں انتخابی عذداری پر کیس کی سماعت ہوئی، ممبر کے پی کے اور ممبر بلوچستان نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار حارث میوکے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ فارم 45 میں ٹمپرنگ کر کے میری جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا ، این اے 233 کورنگی سے ایم کیو ایم کے امیدوار کو جتوایا گیا۔
آر او کی جانب سے الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع نہ کروائی جا سکی ،الیکشن کمیشن نے این اے 233 پر فیصلہ محفوظ کر لیا،الیکشن کمیشن نے کراچی کورنگی این اے 233 میں امیدوار کی جیت نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا۔

ٰیہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الٰہی نے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی