پی ایس ایل 8 کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا 

Feb 22, 2023 | 19:42:PM
 پی ایس ایل 8 کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستا ن سپر لیگ سیزن 8 کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کا تیز ترین سینچری کا ریکارڈ مارٹن گپٹل کے پاس تھا جنہوں نے پی ایس ایل 8 کی واحد سینچری 62 گیندوں پر سکور کی جسے اب محمد رضوان نے توڑ دیا ہے، محمد رضوان نے 60 گیندوں پر سینچری سکور کی ہے, خیال رہے کہ اب تک پی ایس ایل 8 میں صرف 2 ہی سینچریز  سامنے آئی ہیں ۔


واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا ایک میچ میں سب سے زیادہ سکور 117رنز کا ریکارڈ مارٹن گپٹل کے پاس ہے ,جبکہ اس  سیزن کے سب سے زیادہ سکور کرنے کا ریکارڈ  ابھی تک محمد رضوان کے پاس جنہوں نے 5 میچز میں 329 رنز بنائے ہیں ، جس میں ایک سینچری اور 2 ففٹیز شامل ہیں ۔