ملتان میں پی ایس ایل 8 کا آخری معرکہ آج کنگز اور سلطانز کے درمیان ہوگا

Feb 22, 2023 | 12:47:PM
ملتان میں پی ایس ایل 8 کا آخری معرکہ آج کنگز اور سلطانز کے درمیان ہوگا
کیپشن: یہ میچ ملتان میں پی ایس ایل 8 کا آخری مقابلہ ہے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملتان میں آج پی ایس ایل 8 کا آخری مقابلہ ہورہا ہے جس میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا جوڑ پڑے گا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شام کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔ یہ میچ ملتان میں پی ایس ایل 8 کا آخری مقابلہ ہے۔

عماد وسیم کی کپتانی میں کراچی کنگز اب تک پی ایس ایل 8 میں 4 میچ کھیل چکی ہے، جس میں سے اسے صرف ایک میں کامیابی ملی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔

ملتان سلطانز نے بھی پی ایس ایل میں اب تک 4 میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں فتح حاصل ہوئی ہے، پوائنتس ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطانز سب سے اوپر ہے۔