لاہور: غلط پارکنگ سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکار قتل

Feb 22, 2022 | 16:14:PM
لاہور ، غلط پارکنگ، منع، ٹریفک وارڈن ،موت ،پولیس
کیپشن:  لاش(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں غلط پارکنگ سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ  ملزموں نے غلط پارکنگ سے منع کرنے کی رنجش پر وارڈن کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا، ملزموں نے ٹریفک وارڈن کو اس کے گھر کے قریب  گولیاں ماریں اور  فرار ہو گئے، ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ نے ٹیم کے ہمراہ  آپریشن کر کےملزموں کو گرفتار کیا، ملزموں سے آلہ قتل بھی برآمد ،ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ سابق ریکارڈ یافتہ گرفتار ملزموں میں اویس ایوب بٹ اور ساتھی علی شان عرف مانی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیںعوام کیلئے خوشخبری ۔لرنر لائسنس بھی گھر بیٹھے بنوائیں