اجے دیوگن کو شادی کی سالگرہ نہیں بھولتی!لیکن کیوں؟

Feb 22, 2022 | 15:48:PM
اجے دیوگن کو اب شادی کی سالگرہ نہیں بھولتی!لیکن کیوں؟
کیپشن: اجے دیوگن کو اب شادی کی سالگرہ نہیں بھولتی!لیکن کیوں؟،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کو اپنی شادی کی سالگرہ یاد نہیں رہتی تھی لیکن اس سال اُنہیں اپنی شادی کی سالگرہ یاد رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق اجے دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن جوہر کے شو سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہےاُنہوں نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہ ریمائنڈر ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

دراصل یہ کرن جوہر کے شو’ کافی ود کرن ‘ کا اس قسط کا  اسکرین شاٹ ہے جس میں اجے اور کاجول نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔

اُس شو میں شادی کی سالگرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اجے اپنی شادی کی تاریخ بھول گئے تھے اور کاجول نے انہیں یاد دلایا تھا کہ ان کی شادی 24 فروری کو 1999 میں ہوئی تھی۔

تو اب اجے نے اپنی شادی کی سالگرہ آنے سے دو دن پہلے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریمائنڈر لگا لیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکارہ کاجول سے 24 فروری کو 1999 میں شادی کی تھی اور اب اس اداکار جوڑی کے دو بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یوک دیوگن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      گڑ کھانے کے کیا فوائد ہیں، جانئیے