ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع ہوگئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے ساتھ مبینہ لڑائی جھگڑے اور تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں:بینظیر بھٹو کی برسی پر27دسمبرکوسندھ میں عام تعطیل کا اعلان
عدالت نے تفتیشی افسر کو ضمنی مکمل کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔
ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ ودیگر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔