کینیڈا: دہشت گردی میں ملوث افغان شہری گرفتار

Dec 22, 2025 | 11:45:AM
کینیڈا: دہشت گردی میں ملوث افغان شہری گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کینیڈا میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق کینیڈا پولیس نے ٹورنٹو میں داعش سے مبینہ تعلقات اور دہشت گردی کے الزام میں 26 سالہ افغان شہری کو گرفتار کیا۔ 

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری داعش کو مالی وسائل، سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے اور قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے۔

حکام نے کہا کہ افغان شہری نے نامعلوم افراد کے ساتھ دہشت گردانہ جرائم انجام دینے کی سازش بھی کی۔

 ملزم سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں؛ سعودی عرب سے ہزاروں غیرقانونی تارکین بےدخل