عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت ،رہائی ملے گی یا نہیں ؟ اہم خبر آ گئی

Dec 22, 2023 | 15:52:PM
عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت ،رہائی ملے گی یا نہیں ؟ اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے ، یہ اعلان سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے کسی نوید سے کم ثابت نہیں ہوئی ، کیونکہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی جانب سے سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجدار کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے عمران خان کوسنائی گئی سزا معطل کر تے ہوئے رہائی کا پروانہ جاری کیا تھا لیکن بانی پی ٹی آئی کیلئے امتحان ابھی باقی ہیں ،کیونکہ سائفر کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور ہونے  کے باوجود انہیں رہائی ملنا مشکل ہے ،کیونکہ نیب نے مزید 2 ریفرنسز میں عمران خان کو گرفتار کر رکھا ہے، جس میں ایک توشہ خانہ کیس ہے جو عمران خان کے خلاف احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا کیس 190 ملین پاؤنڈ کا ہے، دونوں کیسز ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ آجانے تک عمران خان کو جیل سے رہائی نہیں مل سکتی۔

 سپریم کورٹ کے سائفر کیس سے متعلق آج کے فیصلے کی بات کی جائے تو بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی  گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کیلئے بری خبر ، یہ کام نہ کیا تو ڈیفالٹر ڈکلیئر ہونگے