زیرتعمیر تھانے پر فائرنگ ، 5 مزدور جاں بحق

Dec 22, 2023 | 11:39:AM
زیرتعمیر تھانے پر فائرنگ ، 5 مزدور جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق  جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا دژہ غونڈے میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانے میں کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا،مزدوروں کا تعلق شکئی سے ہے،ڈی پی او جنوبی وزیرستان فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔