مامیا شاہ جعفر کی 'رتی جناح' لُک توجہ کا مرکز بن گئی

Dec 22, 2023 | 11:27:AM
 پاکستانی اداکارہ مامیا شاہ جعفر پاکستان کے بانی 'محمد علی جناح' کی اہلیہ 'رتنا بائی جناح' عرف 'رتی' کا لُک اپنا کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مامیا شاہ جعفر پاکستان کے بانی 'محمد علی جناح' کی اہلیہ 'رتنا بائی جناح' عرف 'رتی' کا لُک اپنا کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

کتابوں کی دنیا میں مگن رہنے والی رتی جناح بہترین لباس پہنتیں اور ان کی بے پناہ خوبصورتی کی وجہ سے انہیں ”انڈیا کا پھول“ کا لقب دیا گیا۔ حال ہی میں مامیا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں رتی جناح کی طرح تیار ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مامیا نے رتی کا لُک اپناتے ہوئے سرخ بیک لیس جوڑا پہنا، زلفوں کو کرل کر کے ریٹرو ہیئرڈو بنایا جبکہ سرخ گلاب کے ساتھ اپنے لُک کو چار چاند لگاتی نظر آئیں۔

مزید پڑھیں:  یمنیٰ زیدی کی فلم" نایاب" میں انکے دیسی ڈانس نے دھوم مچا دی

اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن کا عنوان 'دا روز آف بمبئی' لکھا اور اس میں بھارتی صحافی شیلا ریڈی کی جانب سے رتی جناح کیلئے لکھے گئے الفاظ تحریر کیے۔

خیال رہے کہ مامیا شاہ جعفر جلد دانیال کے افضل کی ہدایتکاری میں بننے والی سیریز میں رتی جناح کے کردار میں جلوہ گر ہونگی اور ان کے مدِ مقابل عامر قریشی بطور محمد علی جناح کا کردار نبھاتے دکھیں گے۔