چودھری شجاعت کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Dec 22, 2022 | 22:47:PM
چودھری شجاعت, آصف زرداری , ملاقات، سیاسی, تبادلہ خیال
کیپشن: سابق صدر آصف علی زرداری اورچودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے، اہم ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی، ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا, چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے عمران خان کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی صورتحال انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے، اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے سر جوڑے ہوئے ہیں۔