چودھری شجاعت حسین نے کامل علی آغا کو بنیادی رکنیت سے فارغ کر دیا

Dec 22, 2022 | 18:32:PM
چودھری شجاعت حسین , کامل علی آغا , رکنیت , فارغ
کیپشن: کامل علی آغا اورچودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کامل علی آغا کو بنیادی رکنیت سے فارغ کر دیا۔

چودھری شجاعت حسین نے سینیٹر کامل علی آغا کو پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری مقرر  کیا تھا۔

یاد رہے کہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مجھے عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آ رہے، پرویز الہٰی اگر فیصلہ کرتے ہیں تو چار پانچ ماہ نکال سکتے ہیں، شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے ملاقات اچھی رہی، ملاقاتوں میں اچھی باتیں ہوئی ہیں، کوئی منفی بات نہیں ہوئی۔

 اگلے 3 سے 4 روز تک سیاسی رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی، مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل مل بیٹھ کر طےکریں گے،اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اچھا ہی ہونے جا رہا ہے، پیپلز پارٹی، ن لیگ عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ سمیت دونوں آپشن پر غور کر رہے ہیں، ان کے پاس اور بھی آپشنز ہوں گے، مجھےدونوں جماعتوں نے دو ہی آپشنز بتائے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جن کے پاس عدم اعتماد کے ووٹ پورے نہیں وہ اپنا نمبر پورا کریں گے، جس کے پاس ووٹ پورے ہوئے وہ بچ جائے گا، میرا پی ڈی ایم سے نہیں لیکن زرداری اور شہباز شریف سے رابطہ ہے،ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کےمعاملے پر ٹینشن زیادہ بنی ہے لیکن جلد اس کا حل نکل آئے گا، میرے خیال میں آنے والے دنوں میں چیزیں ٹھیک ہو جائیں گے، کچھ لوگ اسمبلیاں توڑنے اور کچھ بچانے پر تلے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین کا چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق یہ کہنا ہے کہ عمران خان عقل مند آدمی ہیں، انہیں کسی مشورے کی ضرورت نہیں، پرویز الہٰی کیلئے گنجائش کا مسئلہ نہیں، مسئلہ سیاسی جماعتوں کا ہے۔